(قذافی بٹ) گورنر پنجاب نے ایک دن پنجاب ثقافتی میلہ منانے کا اعلان کردیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ گورنر ہاوس میں پنجاب ثقافت میلہ منایا جائے گا۔
گورنر ہاوس میں پلاک کے زیراہتمام پنجابی لغت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ گورنر ہاوس میں منائے جانے والے میلے میں پنجاب کی ثقافتی رنگ نمایاں ہوگا، اس میلے میں لوگ دھوتی کرتا، لونگی پہن کر شریک ہونگے، میلے میں حقے کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت حوصلہ افزائی پر یقین رکھتے ہیں اور ہم نے پنجاب کے ثقافت کو بیرون ممالک میں زندہ رکھا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی نیوز نیٹ ورک کے گروپ ایڈیٹر نوید چودھری کا کہنا تھا کہ پلاک کے ادارے نے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
پنجابی کی لغت لوگوں کے لئے تحفہ ہے، لغت لکھنے والوں نے بڑا کام کیا ہے، سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں تحقیق نہیں کی جاتی، قوم کو سچ سے آگاہی کے لئے تحقیق کا صحیح سمت میں سامنے لانا ضروری ہے۔
پنجابی لغت ایک بڑا اقدام ہے، تقریب میں روزنامہ خبریں کے ایڈیٹر انچیف ضیا شاہد، سینئر تجزیہ کار سجاد میر، سینئر صحافی میاں حبیب، ڈاکٹر حسین پراچہ، سئنیر تجزیہ کار اجمل نیازی، پلاک کی ڈائیکٹر جنرل ڈاکٹر صغری صدف، عارف لوہار، شوکت علی، راشد محمود، شاہدہ منی، ڈاکٹر شاہد کاشمیریلاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری بھی شریک ہوئے۔