وزیر اعظم کی سکولوں کو اہم ہدایات، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

19 Mar, 2019 | 05:54 PM

Arslan Sheikh

( جنید ریاض ) وزیراعظم عمران خان سکولوں میں معیاری کی تعلیم کی فراہمی کیلئے سرپرائز وزٹ کریں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن کی ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کو سکولوں میں صفائی ستھرائی کے خاص انتظامات کرنے کی ہدایات کردی۔

سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کا معاملہ، وزیراعظم سکولوں کے اچانک دورے کریں گے، اس سلسلہ میں جاری ہونے والےمراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں صفائی کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا جائے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسروں کو وزیراعظم کے سپرائز وزٹ کے حوالے سے آگاہ کرنا شروع کردیا ہے۔

چیف سیکرٹری مانیٹرنگ رپورٹ کا جائزہ لیں گے، تیاریوں کے حوالے سے رپورٹس وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی۔

مزیدخبریں