وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات

19 Mar, 2019 | 05:20 PM

Shazia Bashir

سٹی42: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات، عدالت عالیہ میں زیر سماعت کیسز بروقت نمٹانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔  

ملاقات کے موقع پرمحکمہ صحت کے تینوں سپیشل سیکرٹری اوررجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بھی موجود تھے، ملاقات کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولیں نواز شریف پاکستان کے جس ہسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم کرانے کو تیار ہیں لیکن وہ دراصل باہر جانا چاہتے ہیں۔

نواز شریف کے علاج کے لیے جیل میں ڈاکٹراورتمام ضروری عملہ موجود ہے، بولیں نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، کہتی ہیں سپریم کورٹ کا نواز شریف سےمتعلق جوفیصلہ ہوگا حکومت قبول کریں گی۔

مزیدخبریں