سٹی42: جوہر ٹاون پراپرٹی ڈیلرز کا اجلاس، حکومت سے پراپرٹی کے شعبے پرعائد بے جا ٹیکسوں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز کےاجلاس میں محمد سعید، محمد عثمان، شفقت بندیشہ، چودھری محمد ریاض، ملک ثاقب اور رانا کاشف سمیت دیگرنےشرکت کی۔ محمد سعید کا کہنا تھا کہ حکومت پراپرٹی پرعائد ٹیکسزکو 2016 والی سطح پردوبارہ بحال کرے، کیونکہ حکومت کی جانب سےعائد بےجا ٹیکسز کےباعث یہ شعبہ زوال کا شکار ہے۔
ان کا کہنا تھا اگر فوری مسلے کوحل نہ کیا گیا تواس شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد بےروزگار ہوجائیں گے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور لوگوں کو روزگار نہ چھینے۔