( توقیر اکرم ) کینیڈین ہائی کمشنروینڈی گلمور اور سویڈن ایمبسڈر کی شاہی قلعہ فوڈ سٹریٹ آمد، لاہوری کھانوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔
کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور اور سویڈن ایمسیڈر شاہی قلعہ فوڈ سٹریٹ پہنچے اور کوکو ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا۔ تین رکنی وفد کا کا کہنا تھا کہ لاہور میں جو پیار ملا ہمیشہ یاد رہے گا۔ لاہور کی تاریخی عمارات نہایت خوبصورت ہیں جوکہ شہر کی پہچان ہیں۔