جاتی امراء:سیکورٹی سٹاف کی دوہری پالیسی کے نتیجے میں شہری پریشانی کا شکار

19 Mar, 2018 | 11:28 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی اکبر:شریف خاندان کے فارم ہاوس جاتی امراء کے سیکورٹی سٹاف کی دوہری پالیسی، عام شہریوں کو قانون پر پابندی کرانا شروع کر دی جبکہ فارم ہاوس سے جانے والی گاڑیوں کو ون وے کی خلاف وزری کی کھلی چھٹی دے دی۔

شریف خاندان کے فارم ہاوس کے باہر کی سڑک کوعدالت کے حکم پر کھول تو دیا گیا لیکن جاتی امراء فارم ہاوس میں تعینات سیکورٹی سٹاف نے اپنا رویہ نہ بدلا، فارم ہاوس کے باہر کی سڑک ون وے ہے، جس کی خلاف وزری کرنے کی عام شہریوں کو تو اجازات نہیں مگرشریف خاندان کے افراد اورجاتی امراء فارم ہاوس سے باہر جانے والی تمام گاڑیوں کو ون وے روڈ کی خلاف وزری کرنے کی اجازات ہے۔ سیکورٹی سٹاف کی مذکورہ دوہرئی پالیسی کے نتیجے میں عام شہری اضطراب کا شکار ہے۔

مزیدخبریں