ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مٹن اور بیف کے بعد مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور

مٹن اور بیف کے بعد مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: مٹن اور بیف کے بعد مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا، برائلر مرغی کا گوشت 2روپے فی کلو گرام مزید مہنگا ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق 2 روپے اضافے کے ساتھ ہی شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 238 روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زندہ برائلر مرغی کی قیمت 164 روپے فی کلوگرام جبکہ تھوک میں 158  روپے رہی۔

شہریوں نے برائلر مرغی کےگوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹن اور بیف تو عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہیں رہی سہی کسر برائلر مرغی کے گوشت کی بڑھتی قیمتوں نے نکال دی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: لاہوریے تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

 صارفین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتیں یونہی بڑھتی رہیں تو برائلر مرغی بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوجائے گی۔