شاہد ندیم سپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز کے دوران ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ایس این جی پی ایل لاہور ریجن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی کی تمام ٹیمیں ڈپٹی چیف انجینئر خرم شہزاد کی سربراہی میں کام کریں گی۔ جنرل مینجر قیصر مسعود نے بتایا کہ ٹیمیں قذافی سٹیڈیم کے اندر اور اطراف میں ڈیوٹی پر مامور ہوں گی، تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیمز علاقے میں گیس لیکج کی چیکنگ کیساتھ ساتھ کنٹرول روم میں بھی فرائض انجام دیں گی۔