پی پی پی رہنماعزیزالرحمان چن کو لاہور کی نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات

19 Mar, 2018 | 07:26 PM

رانا جبران

ذیشان صفدر: صدر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور عزیز الرحمان چن کا لاہور کی نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات کااظہار، عدالتی کارروائی کےلیے وکلا ء کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے مرکزی دفتر باغبانپورہ میں عزیز الرحمان چن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں آئندہ آنے والے الیکشن کےلیے لاہور میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کےلیے مشاورت کی گئی۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کےلیے 3 اپریل کو لاہور سے قافلہ روانہ ہو گا۔ میٹنگ میں سٹی فورٹی ٹو سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمان چن نےحلقہ بندیوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا اور وکلاء کی کمیٹی تشکیل دی۔

اجلاس میں اسرار الحق بٹ، میاں شاہد عباس، افتخار شاہ ،خالد ہاشمی، جمال اشرف سمیت پیپلز پارٹی لاہور کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔        

مزیدخبریں