خواجہ احمد حسان کی زیرصدارت ایل ڈی اے کا گورننگ باڈی اجلاس

19 Mar, 2018 | 06:35 PM

عطاءسبحانی
Read more!

درنایاب:ایل ڈی اے کے گورننگ باڈی اجلاس میں بیالیس اہم ایجنڈے منظوری کیلئے پیش۔ کینال روڈپرفروزن کمرشل پالیسی پرنظرثانی، اہم شاہراؤں کی تعمیروبحالی اور واسا میں235 اضافی پوسٹ کی منظوری سمیت اہم فیصلے ہوئے۔

مشیروزیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت اجلاس نوے شاہراہ قائداعظم پر ہوا۔ایم پی اے راناارشد،باؤاخترعلی،ڈی جی ایل ڈی اے زاہداخترزمان، ایڈیشنل ڈی جی ذیشان شبیررانا،سمیعہ سلیم،ایم ڈی واسا سیدزاہدعزیز، چیف انجینئرایل ڈی اے مظہرحسین، وحید احمد بٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ایل ڈی اےگورننگ باڈی اجلاس میں بیالیس سےزائداہم ایجنڈے پیش کیے گئے۔ کینال روڈپرکمرشل پالیسی کی نرمی، واسامیں نیاپبلک ریلیشنزڈائریکٹوریٹ اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر جرمانہ اور فیس ضبط کرنے میں نرمی کا جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح گیارہ سپورٹس کمپلیکس، ڈپٹی ڈائریکٹرانجینئرزکی بھرتی کیلئے بنیادی عمرمیں نرمی، سرکاری رہائشگاہ کی الاٹمنٹ پالیسی پر نظرثانی اور مصطفیٰ ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے ریکارڈ شفٹنگ پرعملے کو اعزازیہ دینے کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔

برکت علی روڈسےسڑک کی توسیع، نیوگارڈن ٹاؤن میں کمیونٹی سنٹر کے فیز ٹو کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔ اجلاس میں جوبلی ٹاؤن میں مزیددس رہائشگاہوں کی تعمیر،فیروزپور روڈکوٹ لکھپت منڈی میں سٹرکچرکی مسماری،شان بھٹی روڈسے سدرن بائی پاس تک سڑک کی بحالی اوردوسوپینتیس اسامیوں پربھرتی کا ایجنڈا بھی پیش کیا گیا جسے منظور کر لیا گیا۔ واسا ملازمین کی بیواؤں کو مفت پانی کی فراہمی، پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کے پانی کے بلوں میں رعایت منظور کی گئی۔ اجلاس میں سروس سٹیشنز کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے پر12700 روپے پر کیوسک سے 50 فیصد ٹیرف کم کرنے کا ایجنڈا بھی منظور کر لیا گیا۔

مزیدخبریں