لاہوریے تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

19 Mar, 2018 | 06:33 PM

رانا جبران
Read more!

رمل دلدار: شہر میں سورج کی کرنوں کے ساتھ ساتھ ہلکی ہواوں کا بھی راج، محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کاکہنا ہے کہ منگل اور بدھ کے روز ہواوں کے ساتھ شہر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی۔

پی ایس ایل کے دونوں ہی پلے آف میچز کے روز محکمہ موسمیات نےبارش کی خبر بھی دے دی۔ بدھ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں