سٹی(42): سٹی ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل کے دوران شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا۔ پی ایس ایل سکیورٹی کی وجہ سے پولیس کی مصروفیات میں اضافہ، ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کیا جا سکا۔ قذافی سٹیڈیم کےگردونواح میں سکول دو روز کیلئے بند ر ہیں گے۔ پی ایس ایل کی سکیورٹی ہائی بنانے کیلئے پولیس کی مشقیں جاری۔
تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل کے دوران شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا۔ پی ایس ایل کیلئے مرتب کے گئے ٹریفک پلان کے مطابق لبرٹی مارکیٹ، جام شیریں پارک، ایل ڈی اے پلازہ اورپنجاب یونیورسٹی میں پارکنگ پوائنٹس بنائے گئےہیں۔
لبرٹی مارکیٹ کی پارکنگ میں کاہنہ، کوٹ لکھپت، فیروز پور روڈ، براستہ قینچی والٹن روڈ، کیولری جناح فلائی اوور، فردوس مارکیٹ، حسین چوک کے شائقین کرکٹ لبرٹی مارکیٹ میں گاڑیاں پارک کریں گے۔ پارکنگ سے سٹیڈیم تک فری شٹل بس سروس بھی دستیاب ہوگی۔
دوسرےپوائنٹ فردوس مارکیٹ جام شیریں پارک میں مال روڈ ٹھوکر نیاز بیگ، اچھرہ، وحدت روڈ والی ٹریفک براستہ پل، نہر کیمپس،برکت مارکیٹ،کلمہ چوک انڈر پاس سے شائقین کرکٹ گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔
تیسرے پوائنٹ سن فورٹ ہوٹل کے پیچھے ایل ڈی اے پلازہ میں کینٹ اور گلبرگ کے شائقین کرکٹ گاڑیاں پارک کر سکیں گے، ٹریفک ایڈوائزر پلان میں شائقین کرکٹ کواصل شناختی کارڈ اور ٹکٹس کے ساتھ ہی سٹیڈیم میں داخل ہونے دیا جائے گا۔
دوسری جانب پہلے سیمی فائنل میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، ایون لیوئس، لیئم ڈاسن، آندرے فلیچر کرس جارڈن اور رکی ویسلز کوچنگ سٹاف کے ہمراہ آج لایور پہنچیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آل رائنڈر تشارا پریرا ، ویسٹ اندیز کے جانس چارلس اور ٹام کلر کے ساتھ معائدہ طے کرلیا ۔ تمام کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھرلی۔
تسارا پریرا ، ڈیرن سیمی اور کرس جارڈن ورلڈ الیون ٹور اور پی ایس ایل ٹوکے فائنل کے لیے پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ پہلے الیمینیٹر کی فاتح ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے دوسرے الیمینیٹر میں کراچی کنگز کے مد مقابل ہوگی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: پی ایس ایل تھری، غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی
علاوہ ازیں پی ایس ایل سکیورٹی کی وجہ سے پولیس کی مصروفیات میں اضافہ، ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کیا جا سکا۔ قتل اورمنشیات سمیت درجنوں سنگین مقدمات کی سماعت ملتوی کی گئی۔ عدالتوں میں بھی پی ایس ایل ہی زیر بحث رہا۔
گزشتہ روز نےوکلا نے عدالتوں کو بتایا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ایک ہفتہ پولیس ملزمان کو مقدمات کے ٹرائل کیلئے عدالت میں پیش کرنے کیلئے دستیاب نہیں ہوگی۔ سیشن عدالت میں پولیس نے ملزمان پیش نہیں کیے۔ جبکہ صرف ارجنٹ نوعیت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔ وکلا بھی پی ایس ایل کے حوالے سے پرجوش دکھائی دیئے۔
وکلا کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل میچز کے لاہور میں ہونے پر خوش ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل کے انعقاد کو سیکورٹی اداروں سمیت پوری قوم کی فتح قرار دیا۔ اس موقع پروکلاء نے وکٹری کے نشان بھی بنائے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری، لیسکوکا بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب حکومت نے سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے قذافی اسٹیڈیم کےگردونواح میں سکول دو روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ میچرز کے روز سرکاری سکولوں کو صبح گیارہ بجے چھٹی دے دی جائے گی۔
پی ایس ایل سیمی فائنل میچز کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پی ایس ایل سکیورٹی کے باعث جن پرائیویٹ سکولوں کو دو روز کیلئے چھٹی دی گئی ہے ان میں سلامت سکول، سائی کاس، سکلز سکول اورلاہور پری سکول شامل ہیں.
یہ بھی ضرور پڑھیں: پی ایس ایل تھری کا بڑا معرکہ، لاہوریے پرجوش، میزبانی کیلئے تیار
سیکرٹری سکول ایجوکیشن اللہ بخش ملک کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے گردونواح میں واقع گورنمنٹ ایف ڈی ماڈل سکول گارڈن ٹاون، گورنمنٹ ہائی سکول برکت مارکیٹ، گورنمنٹ بشیرمیموریل سکول فیروز پور روڈ اورسی ڈی جی ایل گرلز ہائی سکول گلبرگ کو دونوں روز 11 بجے چھٹی ہوگی۔
قذافی اسٹیڈیم سمیت سکیورٹی روٹس پر آنے والے سکولز بھی بند رہیں گے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے باعث انکی تعلیم کا ہرج ہوگا۔
بات ہو کرکٹ کی تو لاہوریے تیاریوں میں پیچھے رہ جائے ۔ پی ایس ایل پلے آف میچز کا میدان لاہور میں سجا تو مارکیٹز میں اپنی اپنی پسند کی ٹی شرٹس ، کپ اور شوز کی بھی خریداری شروع ہو گی۔
پی ایس ایل کے پلے آف میچ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ۔ کوئی پشاور زلمی کی شرٹ خرید ریا ہے تو کوئی کوئٹہ گلیڈیٹرز کو متوالہ ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہر کوئی اپنی من پسند ٹیم کہ ٹی شرٹ کپ اور شوز خرید کر مئچ دیکھنے کے لئے بھر پور تیار ہیں۔