ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکمران جماعت کو بھی الیکشن 2018 کیلئے نئی حلقہ بندیوں پراعتراض

حکمران جماعت کو بھی الیکشن 2018 کیلئے نئی حلقہ بندیوں پراعتراض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمرا سلم: نون لیگ نے بھی نئی حلقہ بندیوں پراعتراض کردیا۔ لیگی رہنما الیکشن کمیشن میں اعتراضات کی درخواستیں جمع کرائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق سنگھ پورہ میں وفاقی وزیرتجارت پرویزملک نے سٹی فورٹی ٹوسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بارے میں لیگی رہنماؤں کوہدایت کردی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن میں اعتراضات کی درخواستیں جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق حلقہ بندیاں کرے۔    

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کےحوالےسے کسی سےبھی مشاورت نہیں کی۔ جس پر تمام جماعتوں کو ہی اعتراضات ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: تحریک انصاف 2018 کے انتخابات کیلئے انتخابی سلوگن کی تلاش میں سرگرم