تحریک انصاف 2018 کے انتخابات کیلئے انتخابی سلوگن کی تلاش میں سرگرم

19 Mar, 2018 | 04:27 PM

رانا جبران
Read more!

قذافی بٹ: تحریک انصاف 2018 کے انتخابات کے لیے انتخابی سلوگن کی تلاش میں نکل پڑی، انتخابی سلوگن کیا ہو؟ عوام اور کارکنوں سے بھی رائے مانگ لی۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اپنی انتخابی مہم 29 اپریل سے لاہور کے مینار پاکستان سے شروع کرے گی۔ انتخابی مہم سے پہلے تحریک انصاف اپنا انتخابی سلوگن فائنل کرے گی۔ انتخابی سلوگن کے لیے پی ٹی آئی نے کارکنوں اور عوام سے مدد مانگی ہے کہ 2018 کے الیکشن میں پارٹی کا انتخابی سلوگن کیا ہونا چاہیے۔

کارکنوں اور عوام کی جانب سے آنے والی تجاویز کی روشنی میں پی ٹی آئی انتخابی سلوگن تیار کرے گی۔ انتخابی سلوگن کے لیے تجاویز پی ٹی آئی کی آفیشل ای میل ایڈریس پر دی جاسکیں گی۔ تجاویز کی روشنی میں مرتب ہونے والا انتخابی سلوگن 29 اپریل کو مینار پاکستان جلسے میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں