گلگت؛ سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

19 Jun, 2024 | 09:10 PM

ویب ڈیسک : گلگت کی وادی نلتر ایکسپریس وے پر سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق وادی نلتر سے واپسی پر مقامی سیاحوں کی گاڑی المناک حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔

رسیکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور بچے شامل ہیں۔ حادثے کا شکار سیاحوں کا تعلق گلگت سے ہے ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں