ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

19 Jun, 2024 | 08:59 PM

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالےسے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا، تاہم کشمیر ،گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  سبی 49، جیکب آباد،تربت،نورپورتھل48،بھکر اورسرگودھا میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات کے روز موسم کی صورتحال 

جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے دوران موسم گرم جبکہ شام یا رات میں آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان ،کرم اور کوہاٹ میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان۔ جبکہ شام یا رات میں کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں  مری ،گلیات ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد ،جھنگ ، گجرات،گوجرانوالہ، قصور،لاہور، اوکاڑہ،منڈی بہاؤالدین ، سیالکوٹ اور نارووال میں آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں لیہ، بھکر،ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ،ملتان، مظفر گڑھ، خانیوال،ساہیوال،بہاولنگر اور بہاولپور میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات میں کوئٹہ، زیارت،ژوب، شیرانی،کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم جنوبی  اور وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں  اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔جبکہ شام یا رات میں سکھر،گھوٹگی،کشمور اورجیکب آباد میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں