وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عید صفائی مہم کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع

19 Jun, 2024 | 07:44 PM

ویب ڈیسک : وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عید صفائی مہم کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا، ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں پورے پنجاب کی انتظامیہ سڑکوں پر نکل آئی ۔ 

خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانولہ، سیالکوٹ، جہلم، منڈی بہاوالدین سمیت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بسوں میں جانچ پڑتال شروع کر دی۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ کے ڈی سی ڈاکٹر وقار، فیصل آباد کے ڈی سی عبداللہ نیر، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار، سرگودھا کے کیپٹن اورنگزیب، ڈی سی لیہ امیرا بیدار، ڈی سی بھکر علی اکبر بھنڈر کی جانب سے بھی چھاپے مارے گئے ۔ چھاپوں کے دوران ٹرانسپورٹ کرایوں کی جانچ پڑتال، سواریوں سے نرخوں کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔

 وزیر اعلی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ عید کے بعد گھروں سے واپس آنے والے مسافروں سے زائد کرایے کی وصولی روکی جائے، ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر ڈپٹی کمشنرز کرایوں میں کمی کو یقینی بنائیں ۔ 

مزیدخبریں