آئی جی جیل سندھ کا کرپشن کیخلاف ایکشن ، 6 افسران معطل

19 Jun, 2024 | 07:08 PM

انوشہ جعفری : آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نزیر احمد کا کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف ایکشن ، 6 جونیئر افسران کو معطل کر دیا۔

 آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نزیر احمد نے سنٹرل جیل کے 6 جونئیر افسران کو معطل کردیا ، معطل ہونے والوں میں خواتین آفیسرز بھی شامل ،معطل ہونے والوں میں کریم چانڈیو، میر باز جعفری ، صرمد رضا ، صفدر تنویری ، کلثوم اور تسلیم شامل ہیں ۔

آئی جی قاضی نزیر احمد کا کہنا ہے کہ معطل خواتین و مرد اہلکار کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں