"ویل ڈن پنجاب"، "ویل ڈن مریم نواز" وزیراعظم کا وزیر اعلیٰ اور صفائی مہم ٹیم کو پیغام 

19 Jun, 2024 | 06:16 PM

اویس کیانی : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑی عید کے تین دن میں بہترین صفائی اور عوامی خدمت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی ۔ 

وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صفائی مہم کی تمام ٹیم کو پیغام دیا کہ "ویل ڈن پنجاب"، "ویل ڈن مریم نواز" ، انہوں نے کہا کہ ڈرون کے استعمال سے لاہور نہر میں گندگی پھینکنے میں 80 فی صد کمی قابل ستائش ہے۔ شدید ترین گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا ، قابل تعریف ہے، آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ 

وزیراعظم نے شاعرانہ تبصرہ کیا کہ عرق ریزی کے ساتھ عرق گلاب کا استعمال روایت جاری رہنی چاہیے۔ امید ہے عوامی خدمت کا یہ معیار نہ صرف برقرار رہے گا بلکہ اس میں مزید بہتری آئے گی ۔ 

مزیدخبریں