عید کا آخری روز بھی شدید گرم، محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کردیا

19 Jun, 2024 | 06:11 PM

ویب ڈیسک : عید کے آخری روز بھی سورج کی تپش سے کے باعث  لاہور میں گرمی اپنے جوبن پر ہے، گرم لو اور دھوپ سے شہری نڈھال ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج چند گھنٹوں میں 50 فیصد بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت 42  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ محسوس 49 ہوا ہے۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور نویں نمبر پر ہے، ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 129 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سید مراتب علی روڈ 129, ٹھوکر نیاز بیگ 107،شاہرائے قائد اعظم میں ائیر کوالٹی انڈکس 73 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کی جانب سے شہریوں کو سورج اور گرم لو سے بچاو کے لیے احتیاط تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ 



مزیدخبریں