ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے اسپین کے سفیر جواز انتونیوڈی اوری کی ملاقات ہوئی ، جس میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اسپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری اوراعزازی قونصل برائے اسپین جلال صلاح الدین نے ملاقات کی، جس میں پنجاب اور سپین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی مشترکہ کاوشوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاروبار کی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے پائیدار حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
ہسپانوی سفیر نے پنجاب میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سپین کی بزنس کمیونٹی کیلئے ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، زراعت اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری مواقع موجود ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ پاکستان اور سپین کے تجارتی حجم میں اضافہ کا رحجان خوش آئند ہے۔ پنجاب حکومت سپین کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں مزید اضافے کی خواہش مند ہے۔
سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگرحکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔