سٹی 42 : ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے ایک روزمیں لاہورسمیت صوبہ بھرمیں منشیات فروشوں کےٹھکانوں پر 201 چھاپے مارے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چھاپوں کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث 59 ملزم گرفتار کرلیے گئے، ملزمان کے خلاف 56 مقدمات درج ہوائے۔ ملزمان سے 24کلو گرام چرس، 720 گرام آئس، 990 لٹرز شراب برآمد ہوئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 26فروری سےاینٹی نارکوٹکس آپریشنزکےدوران پولیس کی جانب سے 31523 چھاپے مارے گئے ہیں، جن میں منشیات فروشی میں ملوث 15368ملزم گرفتار اور 14729 مقدمات درج ہوئے۔ ملزمان سے 8876 کلو گرام سے زائد چرس، 44 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، اس کے علاوہ 155کلو ہیروئن، 267 کلو افیون، 1666140 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی ۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ منشیات کی آن لائن خریدوفروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی تیزی کریں۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز منشیات کے تدارک کیلئے آپریشنز کی خود نگرانی کریں، سپلائی چین میں ملوث سمگلرز ، ڈیلرز،سپلائرز کو گرفت میں لائیں۔ تعلیمی اداروں، ہاسٹلز کے گردونواح میں آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔