راؤ دلشاد : عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کا معاملہ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات کردیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا، اوورچارجنگ کی صورت میں بس عملے پر جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی فٹنس کو چیک کیا جائے ۔
مریم نواز نے کہا کہ کسی روٹ پر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ نہ کرنے دی جائے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی ۔