ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھٹیاں ختم؛ مسافروں کی واپسی کا معاملہ، مریم نواز کی مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

چھٹیاں ختم؛ مسافروں کی واپسی کا معاملہ، مریم نواز کی مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کا معاملہ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات کردیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا، اوورچارجنگ کی صورت میں بس عملے پر جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کردی  ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی فٹنس کو چیک کیا جائے ۔ 

مریم نواز نے کہا کہ کسی روٹ پر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ نہ کرنے دی جائے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی ۔