ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا، محکمہ موسمیات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام اور رات میں اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح گوجرانوالہ 47، منڈی بہاؤالدین اور دادو 46، لاہور، سرگودھا، تربت اور بنوں میں 45 جبکہ ملتان، ساہیوال اور فیصل آباد میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز مظفر آباد میں 42، اسلام آباد 41، پشاور 38، کراچی 36، کوئٹہ 35 اور گلگت میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer