دریا پر تفریح کے لئے جانے والے بہن بھائی ڈوب گئے

19 Jun, 2024 | 01:14 AM

سٹی42:  عید کے موقع پر فیملی کے ساتھ پکنک منانے کے لئے دریا پر جانے والے بہن بھائی اور ان کا والد دیا میں ڈوب گئے۔ باپ کو مقامی لوگوں نے دریا سے زندہ سلامت نکال لیا۔ 

عید کے موقع پر سانحہ کا شکار ہونے والے بہن بھائی اور ان کے والد فیملی کے ساتھ اٹک کے گاؤں مرزا سے تفریح کے لئے  اٹک کے نواحی گاوں باغ نیلاب کے مقام پر دریائے سندھ پر آئے تھے۔ 

دریا میں باپ بیٹا اور بیٹی ڈوب گئے جبکہ والدہ کے شور مچانے پر مقامی لوگوں نے  بچوں کے باپ خرم شہزاد کو زندہ  دریا سے نکال لیا ۔ بعد میں  17 سالہ لڑکے شہیر کی لاش کو مقامی افراد نے دریائے سندھ سے نکال لیا۔ واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ غور ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کیا مگر 11 سالہ بنت خرم  کی لاش نہ مل سکی۔  اب اندھیرا ہونے پر ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے جو کل صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔  بدقسمت خاندان کا تعلق اٹک کے گاوں مرزا سے بتایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں