سٹی42: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے لنڈی کوتل مین سینئیر صحافی خلیل جبران کے قتل کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جبران جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان کے قتل کی اطلاع ملنے پر خیبر پختونخوا کے گوریر فیصل کریم کنڈی نے ان کے اہل خٓنہ کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔ اپنے پیغام میں گورنر نے فائرنگ سے جاں بحق صحافی خلیل جبران کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔