لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جبران قتل ہو گئے

19 Jun, 2024 | 12:57 AM

سٹی42: ضلع خیبر کے تحصیل ہیڈکوارٹر لنڈی کوتل میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جبران جاں بحق ہو گئے۔ 

وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے خلیل جبران کے قتل کا نوٹس لے کر  پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔  علی امین گنڈاپور کی واقعے کی پرزور مذمت بھی کی۔ 

 علی امین گنڈاپور نے سوگوار خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلیل جبران کے قاتل قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔

مزیدخبریں