ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  عمران ریاض کا شاہد آفریدی پر کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کا الزام اور آٖفریدی کا جلا کٹا جواب

Imran Riaz, Shahid Afridi, Grouping in cricket team, Shahid Afridi Shaheen Afridi nexus, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کی کرکٹ  کے سابق سٹار شاہد آفریدی پر  قومی کرکٹ ٹیم میں سیاست گھسیڑنے اور گروہ بندی کر کے ٹیم اور کرکٹ دونوں کو نقصان پہنچانے کی سازش کرنے کے متعلق زیر عتاب یو ٹیوبر عمران ریاض  کے الزامات  اور شاہد آفریدی کا  جلا کٹا جواب   اس وقت سوشل پلیٹ فارمز پر پاکستانی کرکٹ فینز کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

پہلے عمران ریاض نے کھلے الفاظ میں فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے سسر ، سابق کپتان شاہد آفریدی کو قومی کرکٹ ٹیم میں گروہ بندی اور سازشی طرز عمل کے سبب مورد الزام ٹھہرایا، اب شاہد آفریدی نے صحافی عمران ریاض کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات کا سوشل میڈیا پر جواب  یہ دیا ہے کہ اپنے ایکس اکاؤنٹ سے  عمران ریاض کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ شاہین آفریدی دنیا کا بہترین بولر ہے اور وہ بولنگ کے ساتھ اپنی بیٹنگ بھی بہتر کر رہا ہے۔

 اس ویڈیو کلپ کے ساتھ شاہد آفریدی نے عمران ریاض پر طنز کرتے ہوئے یہ کیپشن لکھا، "عمران ریاض کی ویڈیو پر اپنے ردعمل میں شاہد آفریدی نے ایک کیپشن لکھا جس میں انکا کہنا تھا ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما آج جیل میں ہیں، اُن کے آس پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔"

شاہد آفریدی نے یہ بھی لکھا کہ موجودہ حالات میں یوٹیوب کانٹینٹ بنانے میں یقیناً مشکل پیش آرہی ہوں گی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کیا جائے۔میری طرف سے یہ آخری جواب ہے کیونکہ آپ کو جھوٹ بول کر اور بار بار میرا نام لے کر یو ٹیوب پر ڈالر کمانے ہیں جبکہ مجھے اپنی فاؤنڈیشن سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی دیکھ بھال کرنی ہے، اتنا وقت نہیں کہ ہر ٹرول کو جواب دیتا رہوں۔

عمران ریاض نے اپنی حالیہ تنقید میں شاہین آفریدی کی پرفارمنس کو نہیں بلکہ براہ راست  شاہد آفریدی کو  نشانہ بنایا اور کہا کہ جب تک آپ ٹیم کو شاہد آفریدی کی سیاست سے پاک نہیں کریں گے، ٹیم اس وقت تک آگے نہیں جائے گی، جیسے ہی یہ ٹیم کے قریب آئیں انہیں اٹھا کر دور پھینک دیں۔  شاہد آفریدی اگر شاہین کے آس پاس رہیں گے اور اس کے اندر سیاست کو داخل کریں گے تو اس کا کھیل بھی تباہ کر دیں گے، شاہد آفریدی کی سیاست سے اس ٹیم کو جتنی جلدی بچایا جائے اتنا بہتر ہے۔

عمران ریاض کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے  پلیئر  اس (شاہد آفریدی) سے ڈرتے ہیں کہ اس کی لابی بہت مضبوط ہے اور اس کے بہت تعلقات ہیں،  لیکن میں نہیں ڈرتا، میں صاف بات کرتا ہوں۔ شاہد آفریدی کی گندی سیاست شاہین آفریدی کی کرکٹ کو لیکر ڈوب جائے گی۔