اعظم نذیر تارڑ نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے 

19 Jun, 2023 | 10:11 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ لندن پہنچ گئے، قانون اعظم نذیر تارڑ نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔

وفاقی وزیر قانون نواز شریف کو وطن روانگی سے متعلق اہم قانونی بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں ہونیوالی حالیہ قانون سازی اور سپریم کورٹ میں لگے مقدمات پر نواز شریف ، اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون اہم مشاورت کریں گے۔ 

واضح رہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون کی قانونی مشاورت سے مشروط ہے۔

مزیدخبریں