وزیراعظم شہباز شریف باکو شہر کے دیوانے نکلے 

19 Jun, 2023 | 09:28 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف باکو شہر کے دیوانے نکل آئے ،'پرائم منسٹر یوتھ انوویشن ایوارڈ' کی تقریب میں شریک آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف کو وزیراعظم سٹیج پر لے آئے ،سفیر کی بہترین سفارتکاری پر ان کو سراہا ۔

وزیراعظم نے حالیہ دورہ باکو کے موقع پر صدر الہام علیوف کی پرتپاک میزبانی اور برادرانہ خلوص کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم نے باکو شہر کی خوبصورتی اور ہریالی کی خوب تعریف کی ۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ میں لاہور کو بہت کچھ سمجھتا تھا لیکن باکو شہر کو دیکھ کر حیران رہ گیا،وزیراعظم نے نوجوانوں کو باکو بھجوانے کا بھی اعلان کر دیا ،وزیراعظم نے آذربائیجان سے سستی گیس لانے کا بھی بتا دیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلام آباد میں وزیراعظم کے نیشنل انوویشن ایوارڈ کی تقریب میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

مزیدخبریں