ذی الحج کا چاند نظر آ گیا

19 Jun, 2023 | 07:41 PM

سٹی 42:ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ،زونل ہلال کمیٹی لاہور نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی .عید الاضحی 29 جون بروز جمرات کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے محکمہ موسمیات کی ٹیکنیکل ٹیم بھی زونل ہلال کمیٹی کی معاونت کے لیے موجود تھی ۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے زونل ہلال کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس کے مطابق  ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا۔یکم ذوالحج کل بروز منگل کو ہو گا جبکہ  عید 29 جون کو ہو گی ۔ 

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی ذوالحج کا چاند  نظر آگیا، اسلام آباد زونل رویت ہلال کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی شہادت سے آگاہ کیا تھا ۔ جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر شروع ہو ا ۔

مزیدخبریں