پیپلز پارٹی کل لبرٹی چوک پر جشنِ بینظیر کا تاریخی اجتماع کرےگی، اسلم گِل

19 Jun, 2023 | 07:34 PM

حسن علی: پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے زیراہتمام کل لبرٹی چوک میں جشنِ بےنظیر منایاجائیگا۔ اسلم گل کہتے ہیں جشنِ بے نظیر بھر پور طریقے سے منایاجائیگا اور لبرٹی چوک پر تاریخ ساز اجتماع ہو گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نےلبرٹی چوک پر رہنماوں کےہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نئیر حسین بخاری ہونگے۔ قمر زمان کائرہ،شیری رحمٰن،عبدالقادر پٹیل، حسن مرتضی اور چودھری منظور بھی شامل ہونگے۔لبرٹی چوک میں تاریخ ساز اجتماع ہوگا۔

اسلم گل نے مزید کہاپیپلزپارٹی کو دیوارکیساتھ نہ لگایاجائے۔ کارکن لاہور کے کونے کونے سے جلوسوں کی شکل میں لبرٹی چوک آئیں گے۔ پاکستان کے آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔ ہر طرف پیپلزپارٹی کا راج ہوگا۔پریس کانفرنس میں آصف ناگرہ، عمر شریف بخاری، عامر نصیر بٹ، چودھری ریاض، ریاض جٹ، مصطفی جٹ،امجد جٹ، ذیشان شامی اوردیگرموجودتھے۔

اس موقع پر یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانی نوجوانوں کی ناگہانی وفات پر اظہار افسوس بھی کیا گیا۔ اورواقعہ میں ملوث انسانی سمگلروں کیخلاف سخت ایکشن لینےکا مطالبہ کیاگیا۔

مزیدخبریں