ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معذور افراد کی بحالی کیلئےحکومت لیبارڈ کےساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر جاویداکرم

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:  پنجاب کے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ری ہیبی لیٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ۔ لیبارڈ ری ہیی لٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر معذور افراد کی بحالی کیلئے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے دورہ کے موقع پر نزہت ملک، نغمانہ جاوید، سی او او بوء علی شاہ، پرنسپل ٹریننگ سنٹر غفور طاہر ودیگر عہدیداران موجود تھے۔رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں معذور افراد کی بحالی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم محمد پرویز ملک لیبارڈ کے بانی صدر تھے۔

 لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں کمپیوٹر سوفٹ ویئر، ڈومیسٹک سٹچنگ، آٹو کیڈ اینڈ گرافک ڈیزائننگ، پریکٹیکل اکاؤنٹنگ، پروفیشنل کوکنگ، موبائل فون ری پیئرنگ، بیوٹیشن، ہیئر کٹنگ اور فوٹو کاپی اینڈ بک بائنڈنگ کے جدید کورسز کروائے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی کیلئے حکومت لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ لیبارڈ کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رہے گا ۔