ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان میں پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ ،4 ایجنٹس گرفتار

یونان میں پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ ،4 ایجنٹس گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یونان میں  زندہ بچ جانے والے 12 میں سے 10 افراد سے رابطہ ہو چکا ہےاور  4 ایجنٹس گرفتار بھی کر لیا گیا ۔ 

ڈائریکٹر  ایف ائی اے ون  سرفراز احمد ورک کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والے 12 میں سے 10 افراد سے رابطہ ہو چکا ہے۔ان سے ملنے والی معلومات کے بعد 47 فیملیز کے ساتھ رابطہ ہو چکا ہے ۔یونان حادثہ میں  ملوث ایجنٹس کے خلاف مجموعی طور پر 6 ایف ائی ار درج ہو چکی ہیں ۔اس کیس میں 4 ایجنٹس کو گرفتار کر چکے ہیں جبکہ ماسٹر مائینڈز  ایجنٹس پہلے ہی جیلوں میں ہیں ۔جو روٹ سامنے آیا ہے وہ براستہ دبئی ،لیبیا اور پھر اٹلی پہنچایا جاتا ہے ۔یہ کشتی اٹلی جا رہی تھی یونان کی حدود میں کشتی خراب ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ 

لیبیا کا ڈائریکٹ ویزہ پاکستان یا دبئی سے حاصل کر کے لوگ  لیبیا جاتے ہیں اور لیبیا پہہنچنے  کے بعد وہاں سے غیر قانونی طور پر اٹلی جاتے ہیں ۔لینڈ روٹ پر سختی ہونے کے باعث سمندری راستے سے ایجنٹ لوگوں کو بھجوا دیتے ہیں۔ملزمان کی گرفتاری اور نیٹ ورک سے جوڑے دوسرے عناصر کی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے رابطہ کر لیا گیا ہے ۔ایجنٹ اٹلی بھجوانے  کے لئے 5 سے 7 ہزار ڈالر وصول کرتے ہیں ۔پکڑے جانے والے ملزمان کے خلاف مدعی کارروائی نہیں کرواتے ۔قانون کے مطابق سزا 14 سال ہے مگر سزا نہ ہونے کی بڑی وجہ مدعیوں کی کیس  میں دلچسپی نہ ہونا ہے ۔گرفتار ملزمان میں طلحہ شاہزایب ،وقاص،ساجد محمود اور شبیر شامل ہیں۔