ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرنے والے کو 27 سال بعد عدالت سے انصاف مل گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور میں کرائے کی مد میں کرائے دار نے مالک مکان کے گھر پر 27 سال قبضہ کیے رکھا۔

مالک مکان اپنا گھر  کرائے پر دیتے ہوئے ہوشیار ہوجائیں، کرائے دار ان کے گھر پر قبضہ بھی کرسکتا ہے۔ایسا ہی ایک کیس لاہور ہائیکورٹ میں بھی پیش ہوا، جہاں کرائے دار نے کرائے کی مد میں مالک مکان کے گھر پر 27 سال تک قبضہ کیے رکھا، بالآخر لاہور ہائیکورٹ نے مالک مکان کے حق میں فیصلہ دے دیا، لیکن یہ فیصلہ مالک مکان کے انتقال ہونے کے بعد سنایا گیا۔ مالک مکان اس کیس کے فیصلے کا انتظار کرتے کرتے اس دنیا سے رخصت ہوگیا، جس کے بعد اس کی اولاد کو یہ فیصلہ سننا پڑا۔

درخواست گزار کے وکیل نے اس کیس کے حوالے سے بتایا کہ رینٹ ریسٹرکشن آرڈنینس 1959کے قانون کے تحت یہ کیس دائر کیا گیا تھا۔ لیکن اب قانون تبدیل ہوگیا ہے، اب کے قانون کے مطابق عدالت نے نہ صرف کرایہ دار کے حق میں فیصلہ دیا تھا، بلکہ ان کو مالک مکان قرار دے دیا تھا۔ لیکن آج لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے اس کیس کی سماعت کی اور پچھلے دونوں فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے کیس کو سننے کے بعد مالک مکان کے حق میں یہ فیصلہ دیا۔

Bilal Arshad

Content Writer