کلیم اختر : نادرا کا بیک لاگ سے نمٹنے کے لئے ویک اینڈ کے دوران بھی آپریشنل سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ ،چیئرمین نادرا کی ہدایت پر شناختی کارڈ پرنٹنگ کا بیک لاگ ختم کرنے کیلئے چھٹی کے روز بھی آپریشنل سرگرمیاں بلاتعطل جاری رکھی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق نادرا کا بیک لاگ سے نمٹنے کے لئے ویک اینڈ کے دوران بھی آپریشنل سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نادرا نے گزشتہ ویک اینڈ پر 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد کارڈز کی پرنٹنگ کا کام مکمل کیا گیا اور اس میں 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد کمپپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور سمارٹ شناختی کارڈ بھی شامل ہیں ۔ اسکے علاوہ 7 ہزار نائیکوپ اور پی او سی کی پرنٹنگ کے بعد کارڈ دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارت خانوں کو بھی بھجوا دئیے گئے ہیں اور یہ کارڈز بھی پاکستانی سفارت خانوں سے متعلقہ اوورسیز پاکستانیوں کو پہنچا دئیے جائیں گے۔ چیئرمین نادرا کی ہدایت پر شناختی کارڈ پرنٹنگ کا بیک لاگ ختم کرنے کیلئے ناصرف چھٹی کے روز بھی آپریشنل سرگرمیاں بلاتعطل جاری رکھی جائیں گی بلکہ بیک لاگ سے نمٹنے کے لئے آئی ڈی کارڈز کی پرنٹنگ کا عمل بھی مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی گی۔