(ویب ڈیسک) پاک سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی سوزوکی کمپنی انتظامیہ نے خام مال کی عدم دستیابی اور کمی کے پیش نظر اپنا پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب ستے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا پلانٹ 22 جون سے 8 جولائی تک عارضی طور پر بند رہے گا، پاک سوزوکی کمپنی نے اس حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔