بیوی کو فروخت کرنے والا شوہر گرفتار

19 Jun, 2023 | 05:49 PM

سٹی 42 : بیوی کو کچے میں فروخت کرنے والا شوہر ساتھی سمیت گرفتار ہو گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے حکم پر گرین ٹاؤن انویسٹی پولیس کی کارروائی کی گئی جس کے بعد 2 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو گھوٹکی سندھ سے بازیاب کروا لیا گیا ۔اغواء اور فروخت میں ملوث ملزمان میں شوہر صائم مسیح اور ساتھی پٹھان خان شامل ہیں ۔ متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج تھا۔

 متاثرہ خاتون  کا کہنا تھا کہ شوہر مزدوری کےلیے سندھ ساتھ لے گیا،ادھر فروخت کر دیا۔مغوی مہک بی بی کی والد کے ہمراہ ایس ایس پی انویسٹی ڈاکٹر انوش مسعود سے ملاقات کی اور  ڈاکٹر انوش مسعود نے مدعی مقدمہ کو انصاف کی ہر ممکن فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔ 

ڈاکٹر انوش مسعود نے خاتون کی بازیابی کےلیے جانے والی ٹیم کو تعریفی اسناد تقسیم کیئے ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود  کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں