ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ون ڈےورلڈکپ؛پاکستان کی دو میچوں کےوینیو بدلنےکی تجویز پر آئی سی سی کی خاموشی

PAkistan's objections on ICC World Cup Matches criticized in India, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان کے بھارت میں ہونے والےآئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنے میچوں کے مقامات پر اعتراض کا اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔  جبکہ بھارتی میڈیا نے اس حوالہ سے قیاس آرائیوں کے من چاہے گھوڑے دوڑانا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے مجوزہ وینیوز سے متعلق   اپنےاعتراض کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو کوئی مضبوط وجہ فراہم نہیں کی۔ بیٹنگ یا بولنگ کو سپورٹ کرنے والی وکٹوں  پر اعتراض میچ کا مقام تبدیل کرنے کی مضبوط وجہ نہیں ہے، ابھی تک آئی سی سی نےمجوزہ وینیوز میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ون ڈے ورلڈ کپ کے  میچوں کے وینیوز سے متعلق اپنی رائےسے آگاہ کرتے ہوئے دو میچوں کے وینیوز  پر ڈیٹا کی بنیاد پر اعتراض کیا تھا اور مطالبہ تھا کہ چنئی میں افغانستان اور بنگلور میں آسٹریلیا کےخلاف پاکستان کے میچ کا وینیو  تبدیل کیا جائے، پاکستان کا افغانستان کے خلاف میچ  بنگلور اور آسٹریلیا کے خلاف میچ چنئی میں کروایا جائے۔

پاکستان نے آئی سی سی کوواضح بتایا کہ پاکستان کا احمدآباد میں بھارت کے خلاف میچ  کھیلنا حکومت پاکستان کی اجازت سے مشروط کی ہے۔

ورلڈکپ شیڈول، وینیوز پر آئی سی سی کا ممبر ممالک کی رائے جاننا پروٹوکول کاحصہ ہے، سکیورٹی ایشوز کی بیناد پر وینیو کی تبدیلی ممکن ہوتی ہےجیسے2016 میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نےابھی تک ورلڈکپ شیڈول کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔