شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں اعلی نسل کے خوبصورت جانور خریداروں کے منتظر گلابی بکرے اور ساہیوال نسل کے برہمن بیلوں کی منڈی میں دھوم،ایک لاکھ سے 30 لاکھ تک کی قیمت کے بیل اور 50 ہزار سے 3 لاکھ تک کے بکرے اور چھترے منڈی میں دستیاب ہیں جبکہ بارش کے پیش نظر انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لئے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
عید الاضحٰی کی آمد کے پیش نظر شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں اعلی نسل کے خوبصورت جانور خریداروں کے منتظر گلابی نکرے اور ساہیوال نسل کے بیل توجہ کا مرکز بن گئے پیر کے روز منڈی میں گاہک نہ ہونے کے برابر جبکہ اکا دوکا آنے والے گاہک جانوروں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں سن کر جانور خریدے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔
شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں ایک لاکھ سے لے کر 30 لاکھ تک کا بیل جبکہ 50 ہزار سے لے کر 3لاکھ تک کے بکرے اور چھترے دستیاب ہیں۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ مناسب قیمت میں خوبصورت جانور نہیں مل رہا منڈی کے بھاو نیچے آنے کے انتظار میں ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے بعد شاہ پور کانجراں مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ترجمان پنجاب کیٹل مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ بارش کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں عملہ کو ہدایت دے دی گئی ہیں کوشش ہوگی کہ بارش کا پانی منڈی میں جمع نہ ہونے دیا جائے۔