ویب ڈیسک: لاہورہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل کے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، آئی جی خیبر پختونخوا اور آئی جی بلوچستان کی جانب سے مقدمات کے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی۔
جسٹس محمد امجد رفیق نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی، 24نیوزنے آئی جی خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی جمع کروائی گئی رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی،عدالت نے چئیرمین نیب کو بشریٰ بی بی کیخلاف ریفرنس کے متعلق رپورٹ جمع کروانے کیلئے 21جون تک کی مہلت دے دی۔
آئی جی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ بشری بی بی کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ، نہ ہی گرفتاری مطلوب ہے۔