ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف بدھ کو تین روزہ دورے پر فرانس جائیں گے

CM Shahbaz to attend summit in Paris from June21 to June23, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف بدھ   21 جون تا 23 جون تک سرکاری دورہ پر فرانس روانہ ہوں گے ،جہاں وہ بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی پر گلوبل فنانسنگ اجلاس میں شریک ہوں  گے۔

  وزیر اعظم شہباز شریف موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے فرانس میں  منعقد ہونے والے گلوبل فنانسنگ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

 گلوبل سمٹ کے دوران وزیر اعظم   کی فرانس کے صدر ایمینول میکرن سے بھی ملاقات ہوگی جس میں دو ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر باہمی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

 وزیر اعظم  اجلاس میں  گزشتہ سال   پاکستان مٰیں پیش آنے والے    سیلاب اور قدرتی آفات سے ہونے والے اثرات کے    متعلق ایک نمونہ بھی  پیش کریں گے۔ 

 واضح رہے کہ سمیٹ نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ کا انعقاد   فرانس  کے دارالحکومت پیرس میں ہونے جا رہا ہے جس کی میزبانی فرانس کر رہا ہے۔

  ذرائع کےمطابق قوی امکان  ہے کہ دورہ فرانس کے اختتام پر وزیر اعظم شہباز  شریف کی  بڑے بھائی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے بھی ملاقات ہو گی،جس میں موجودہ سیاسی حالات کے  تناظر میں باہمی مشاورت کی جائے گی  ۔