لیو انکیشمنٹ اور پینشن میں کمی، پنجاب کےاساتذہ وملازمین کا 22 جون کواحتجاج کا اعلان

19 Jun, 2023 | 01:52 PM

لیو انکیشمنٹ اور پینشن میں کمی،پنجاب کےاساتذہ وملازمین نے 22 جون کواحتجاج کا اعلان کردیا

جنید ریا ض: لیو انکیشمنٹ اور پینشن میں کمی کےمعاملہ پر پنجاب بھر کے اساتذہ نےسول سیکرٹریٹ کےباہراحتجاج کا اعلان کر دیا۔
 سرکاری سکولوں  کے اساتذہ  اور ملازمین 22جون کو ناصر باغ سےسول سیکرٹریٹ احتجاج کرینگے۔
اساتذہ اور سرکاری ملازمین کی ٹریڈ یونین تنظیموں کا کہنا ہے کہ لییو انکیشمنٹ اور پنشن میں کمی اساتذہ و ملازمین کا معاشی قتل ہے۔

احتجاج کی کال دینے والے اساتذہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ  وزیراعظم پاکستان فی الفور ملازمین دشمن فیصلے کو واپس لیں۔مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دینگے۔

مزیدخبریں