القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع

19 Jun, 2023 | 01:34 PM

 فرزانہ صدیق: القادر ٹرسٹ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع کر دی۔

 احتساب عدالت اسلام آباد میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث، پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اور سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

 عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع کر دی

مزیدخبریں