ویب ڈیسک: آج پاکستان میں یونان کے ساحل پر کشتی سانحہ میں جاں بحق ہونے والے تارکین وطن کا قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔ ایوان وزیراعظم ، قومی اسمبلی، سینیٹ، سپریم کورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قوم پرچم آج سرنگوں ہے۔
تارکین وطن کی کشتی سانحہ میں اموات کے قومی سوگ میں آج چاروں صوبوں میں بھی تمام سرکاری عمارات پر آج قومی پرچم کوسنگوں رکھا گیا ہے۔