ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈووکیٹ جنرل اورپراسیکیوٹرجنرل پنجاب کی تعیناتی کیلئے مختلف وکلاءکےنام زیرغور

Advocate General Punjab appointment, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ایڈووکیٹ جنرل اورپراسیکیوٹرجنرل پنجاب کے لئے مختلف وکلاء کے نام زیرغور، وکلاء نے بھی اہم عہدوں پر تعیناتی کے لئے کوششیں شروع کردیں۔

 ایڈووکیٹ جنرل اورپراسیکیوٹرجنرل پنجاب کےعہدوں پرتعیناتی کیلئےمختلف وکلاءکےنام زیرغور آنے پر وکلاء نے بھی اہم عہدوں پر تعیناتی کرانے کے لئے کوششیں شروع کردیں ہیں۔ وفاقی وزارت قانون اورداخلہ سےتعلق رکھنےوالےوکلاء اہم عہدوں پرتعیناتی کیلئےکوشاں ہیں۔ نگران حکومت کو دونوں اہم عہدوں کی تعیناتی کیلئےاچھےوکلاءکی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل کیلئے خالد اسحاق سمیت دیگر وکلاء کے نام زیر غور ہیں، خالد اسحاق ایڈووکیٹ کاتعلق وفاقی زیرقانون اعظم نذیرتارڑکےچیمبرسےہے، نگران حکومت وکیل خالد اسحاق کی کارکردگی سے کسی حد تک مطمئن نہیں ہے۔