علی ساہی: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ظل شاہ مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے خیریت دریافت کرتے ہوئے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ظل شاہ مرحوم کے گھر آمد، مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی، انہوں نے ظل شاہ کی والدہ، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے خیریت دریافت کی۔ آئی جی پنجاب بچوں کے ساتھ گھل مل گئے،حال احوال پوچھا اور شفقت کا اظہار کیا۔
آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے بچوں کی تعلیم اور علاج معالجے کے حوالے سے بھی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ ظل شاہ مرحوم کی فیملی کی دیکھ بھال کے لئے کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مرحوم کی فیملی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔