شہر میں  گرمی کا زور ٹوٹ گیا،  گرد آلود یخ بستہ ٹھنڈی ہواؤں کی انٹری

19 Jun, 2023 | 12:03 AM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: لاہور شہر میں  گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور ہوائیں چلنے لگیں۔

مال روڈ، گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مزنگ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، چونگی امرسدھو، جوہر ٹاؤن میں گردآلود تیز ہوائیں چلنے لگیں, جبکہ مختلف مقامات پر بونداباندی شروع ہوچکی ہے۔ موسم میں اچانک تبدیلی سے درجہ حرارت میں واضع کمی ہوئی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔

موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری، ہوا میں  نمی کا تناسب 60 فیصد، ہوا 18-20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگی۔

مزیدخبریں