خاتون کرکٹر سے سابق شوہر سمیت 4 افراد کی مبینہ زیادتی

19 Jun, 2022 | 06:35 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)بورے والا میں سابق شوہر نے خاتون کرکٹر  کو دوستوں کے ساتھ مل کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کےمطابق خاتون کرکٹر کا کہناتھا کہ  سابق شوہر نے دوست کے مکان پر لے جا کر تشدد کیا،دوستوں نے زیادتی کی کوشش کی اور نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں، بلیک میل کیا گیا،موبائل فون، زیورات چھین لئے گئے۔

خاتون کے سابق شوہر جو کہ پی سی بی کے کوچ بھی ہیں انھوں نے زیادتی کے الزامات کی ترید کردی، الزام لگایا کہ خاتون کھلاڑی اور ان کا خاندان بلیک میلر ہے، خاتون 6 ماہ قبل بلیک میل کرکے زبردستی نکاح پر مجبور کیا پھر خاندانی جائیداد میں حصہ مانگنا شروع کردیا۔ خاتون کو نکاح کے دو ماہ بعد ہی طلاق دے دی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ کوچ ملتان رینجر پر الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنادی گئی، کیس میں نامزد 9 افراد نے  21 جون تک عبوری ضمانت کروالی، گرفتار ملزم کو بھی ضمانت بعد از گرفتاری مل گئی۔

مزیدخبریں